ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرینکا پر یوگی کا جوابی حملہ، کہا، اٹلی میں بیٹھ کر سرخیوں میں رہنے کا ہے شوق 

پرینکا پر یوگی کا جوابی حملہ، کہا، اٹلی میں بیٹھ کر سرخیوں میں رہنے کا ہے شوق 

Sun, 30 Jun 2019 21:43:00    S.O. News Service

لکھنؤ، 30 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے صوبے کے نظم ونسق پرٹویٹ کرکے سوال اٹھانے والی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پر کرارا جوابی حملہ کیا ہے۔سی ایم یوگی نے کہا کہ اتر پردیش میں قانون نظام پر پرینکا گاندھی کا ٹوئٹ ہار کی مایوسی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی اتر پردیش میں بری طرح ہاری،ان کے بھائی اورکانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی امیٹھی میں الیکشن ہار جاتے ہیں بری طرح،وہ کچھ تو کریں گے۔سی ایم یوگی نے پرینکا کے ٹویٹس کو مایوسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو دہلی، اٹلی یا پھر انگلینڈ میں بیٹھ کر سرخیوں میں رہنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہی ہوتا ہے۔غور طلب ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹویٹ کرکے اتر پردیش میں بڑھتے جرائم کے لئے یوگی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے مجرموں کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے۔انہوں نے مجرمانہ واقعات کی خبروں کا لنک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں، ایک کے بعد ایک مجرمانہ وارداتیں ہورہی ہیں، مگر بی جے پی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی،کیا اترپردیش حکومت نے مجرموں کے سامنے خود سپردگی کر دی ہے؟۔پرینکا کے اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے اترپردیش پولیس نے جرائم کے اعداد و شمار پوسٹ کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ مجرمانہ واقعات میں کمی آئی ہے۔یوپی پولیس نے دعوی کیا تھا کہ 2 سال میں 9225 مجرم گرفتار ہوئے اور 81 کو مار گرایا گیا ہے۔یوپی پولیس کے مطابق قومی سلامتی ایکٹ کے تحت مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 2 ارب کی جائیداد کی ضبطی کی گئی ہے۔ریاست میں ڈکیتی، قتل، لوٹ، اغوا جیسے مجرمانہ واقعات میں غیر متوقع کمی آئی ہے۔بتا دیں کہ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور مغربی اتر پردیش کی انچارج پرینکا نے پہلے بھی قانون نظام کے معاملے پر ریاستی حکومت کو گھیرا تھا۔انہوں نے خواتین اور لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ ہو رہے مجرمانہ واقعات کو لے کر حکومت سے سوال پوچھے تھے۔


Share: